Tuesday, October 6, 2009

اے لوگوں تُم ہی پر کیا


اے لوگوں تُم ہی پر کیا
خُود پر بِھی ہنستا ہُوں میں

خُوب بٹا اِک عُمر تلک
شُکر ہے اب اپنا ہُوں میں

کِتنے بُرّے ہو تُم شاکِر
اور کیسا اچھا ہُوں میں

Wednesday, September 16, 2009

آج جو ساتھ کِسی کا ہونا یاد آیا


آج جو ساتھ کِسی کا ہونا یاد آیا
لمحے بھر میں کیا کیا ہونا یاد آیا

یاد آئے اُن کے میٹھے ساگر

اور پِھر اپنا پیاسا ہونا یاد آیا

گِرتے پیڑ سے پَنچِھی اُڑتے دیکھے تو
راہ فنا میں تنہا ہونا یاد آیا

بجلِی چمکِی بادَل گرجا تو شاکِر
مُجھ کو گھر کا کچا ہونا یاد آیا